پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن میں سماعت جمعرات تک ملتوی

اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق کیس میں بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ الیکشن قریب آرہا ہے چاہتے ہیں اس کیس کا جلد فیصلہ کیا جائے،چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ آپ نے بھی 5سال الیکشن نہیں کرائے جو ہماری نظر میں درست نہیں، تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی۔بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر 20روز میں انٹراپارٹی الیکشن کرائے،

نہیں چاہتے سب سے بڑی سیاسی جماعت کو انتخابی نشان سے دور رکھا جائے،الیکشن قریب آرہا ہے چاہتے ہیں اس کیس کا جلد فیصلہ کیا جائے،چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ آپ نے بھی 5سال الیکشن نہیں کرائے جو ہماری نظر میں درست نہیں،بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ ہم نے آپ کے حکم کے مطابق انتخابات کرائے،پشاور ہائیکورٹ نے کہاکہ الیکشن کمیشن حتمی فیصلہ نہیں کر سکتا۔چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی نے کہاکہ آپ اس معاملے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکتے،ممبر الیکشن کمیشن نے کہاکہ ہم نے تو کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔بیرسٹر گوہر علی نے کہاکہ الیکشن کمیشن اس معاملے میں حتمی فیصلہ کر چکا ہے،علی ظفر نے کہاکہ پہلے آپ درخواست گزاروں کا موقف سن لیں پھر ہم دلائل دینگے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کل کمیشن سماعت کیلئے دستیاب نہیں،کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردیتے ہیں۔

Comments are closed.