عمران خان کی 19دسمبر اور بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 2جنوری تک توسیع

اسلام آباد(آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت پرریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ جہاں آپ ہوں وہاں عدالت پیش ہو جاتی ہے، یہ روایت آپ نے ڈالی۔وکیل خالد یوسف چودھری نے کہاکہ ہم تو عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں،درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری میں ملزم کا عدالت میں ہونا ضروری ہے،جج نے کہاکہ رپورٹ منگواتا ہوں آئندہ تاریخ تک طے کرتا ہوں سماعت کہاں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی 6، بشری بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے درخواستوں پر سماعت کی۔بشری بی بی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری بھی عدالت پیش ہوئے

، وکیل صفائی نے کہاکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت انسداد دہشتگردی نے منظور کرلی،جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ کس بنیاد پر ضمانت منظور کی گئی؟وکیل نیکہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھے،وکیل نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کیلئے عدالت نے رپورٹ طلب کر رکھی ہے،جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ رپورٹ اور پراسیکیوٹرکہاں ہیں؟وکیل نے کہاکہ یہ جان بوجھ کر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش نہیں کررہے،خالد یوسف چودھری نے کہاکہ گزارش ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کیا جائے،جج نے کہاکہ جہاں آپ ہوں وہاں عدالت پیش ہو جاتی ہے

، یہ روایت آپ نے ڈالی۔وکیل خالد یوسف چودھری نے کہاکہ ہم تو عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں،درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری میں ملزم کا عدالت میں ہونا ضروری ہے،جج نے کہاکہ رپورٹ منگواتا ہوں آئندہ تاریخ تک طے کرتا ہوں سماعت کہاں ہوگی۔ عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 19دسمبر اور بشری بی بی کی ضمانت میں 2جنوری تک توسیع کردی ،عدالت نے کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی کردی۔

Comments are closed.