ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس عدلیہ کیلئے امتحان ہے ،بلاول بھٹوزرداری

اسلا م آباد ( آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس عدلیہ کیلئے امتحان ہے ، کچھ قوتیں آج بھی نہیں چاہتیں کہ بھٹو کوانصاف ملے،عدالت تاریخ کو درست کر کے اپنے ہاتھوں سے یہ خون دھوئے، ذوالفقار علی بھٹو کے قاتلوں کو بے نقاب کرے

،سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس پر سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کی 12سال بعد ریفرنس کی سماعت ہوئی، 2018 میں درخواست دائرکی تھی کہ ریفرنس پر جلد سماعت کی جائے، ہمیں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے لیے انصاف چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ہمیں انصاف ملے گا، کچھ قوتیں آج بھی نہیں چاہتیں کہ بھٹو کوانصاف ملے، چاہتے ہیں کہ عوام کے سامنے یہ بات آ ئے کہ ذوالفقار علی بھٹو بے قصور تھے، ریفرنس میں جو سوال اٹھائے گئے ہمیں ان کا جواب چاہیے

۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عدالت سے اپیل ہے کہ تاریخ کو درست کرے اور اپنے ہاتھوں سے یہ خون دھوئے، ذوالفقار علی بھٹو کے قاتلوں کو بے نقاب کرے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اور اس قوم کو بتایا جائے کہ ذوالفقار بھٹو قاتل نہیں تھا، جس شخص کے قتل کا الزام تھا وہ آج بھی زندہ ہے، پریس کانفرنس کر رہا ہے، عوام کا اس ادارے پر اعتماد بحال کرنا ہے، اس وقت کے نظام کو عوام کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں

Comments are closed.