ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل حفیظ اور کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او آمنے سامنے

پرتھ (آن لائن)قومی ٹیم کے ڈائریکٹر و بیٹنگ کوچ محمد حفیظ کے کینبرا پچ کے حوالے سے بیان پر کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہاکلے بھی میدان میں آگئے۔گزشتہ روز پریس کانفرنس نے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد حفیظ نے کینبرا میں کھیلے گئے پریکٹس میچ کی پچ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے دورہ آسٹریلیا میں پاکستان کی کسی بھی ٹیم کو ملنے والی یہ سست ترین پچ قرار دیا تھا۔ جواب میں کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہاکلے نے حفیظ کی جانب سے اٹھائے گئے خدشات کو دور کرتے ہوئے کہا کہ پرائم منسٹر الیون کیخلاف میچ میں پاکستانی بلے بازوں کو آسٹریلوی کنڈیشنز میں تجربہ حاصل کرنے کا موقع دیا تھا، یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کھیل کے آخری دن سے پہلے موسمی خرابی کی وجہ سے کھیل مکمل نہیں ہوسکا۔

نک ہاکلے کا ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی تعریف کرتے ہوئے کہنا ہیکہ شان مسعود نیشاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 200 رنز بنائے، انہوں نے عمدہ کھیل پیش کیا۔دونوں ٹیموں کے بیٹرز نے لمبی اننگز کھیلیں،ہم پاکستان سیریز کے لیے بہت پرجوش ہیں،دونوں ٹیموں نے آخری مرتبہ پاکستان میں بہترین ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی۔کرکٹ آسٹریلیا چیف ایگزیکٹو کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہم نے پاکستانی شائقین کی ناقابل یقین حمایت دیکھی ہمیں بینود قادر ٹرافی کے دوران پاکستانی شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت کی توقع ہے۔

Comments are closed.