سپریم جوڈیشل کونسل میں کا روائی ،جسٹس مظاہر نقوی کا چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ججز نے نام کھلا خط

اسلام آباد(آن لائن)سپریم جوڈیشل کونسل میں کاروائی کا معاملہ،جسٹس مظاہر نقوی نے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ججز نے نام کھلا خط لکھ دیا ہے ۔

خط کے متن میں کہا گیاہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود نے سابق چیف جسٹس کو میرے خلاف کاروائی کرنے کے لیے خطوط لکھے۔سپریم کورٹ اور پاکستان کی عوام کے علاوہ کسی کے لیے فرائض سرانجام نہیں دے رہا۔ جسٹس مظاہر نقوی نے لکھا میں پاکستان کی سیاسی اشرافیہ کے ہاتھوں کھیلنے سے انکار پر اس کے نتائج بھگت رہا ہوں۔میں سپریم جوڈیشل کونسل کی جعلی کاروائی کا آخر تک مقابلہ کروں گا۔یہ میری ذات کا نہیں بلکہ سپریم کورٹ کے وقار کا معاملہ ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن کا رجسٹرار سپریم کورٹ کو لکھا گیا خط ظاہر کرتا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کی کیسے خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن کا خط بتاتا ہے کہ تین رکنی کمیٹی کے اجلاس میں سینیارٹی کی بنیاد پر بینچز کی تشکیل کا فیصلہ ہوا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اس موقع پر یہ بینچ تشکیل کیوں دیا اس کا فیصلہ آپ جج صاحبان خود کریں۔

Comments are closed.