پاک بحریہ کے 3 کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
اسلام آباد ( آن لائن )پاک بحریہ کے 3 کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں ریئر ایڈمرل مظہر محمود ملک، ریئر ایڈمرل شہزاد حامد اور رئیر ایڈمرل اظہر محمود شامل، ریئر ایڈمرل مظہر محمود ملک نے 1992 میں پاک بحریہ کی میرین انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا، ریئر ایڈمرل شہزاد حامد اور رئیر ایڈمرل اظہر محمود نے 1993 میں آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، ترقی پانے والے تینوں افسران پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں، افسران پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔
Comments are closed.