پرتھ ٹیسٹ کا دوسرا روز اختتام پذیر، پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنالئے ،مزید 223رنز کا خسارہ

پرتھ(آن لائن) پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے 487 رنز کے جواب میں پاکستان نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنا لیے جبکہ مزید 223رنز کے خسارے کا سامنا ہے ۔پرتھ کے واکا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کو 74 رنز کا آغاز فراہم کیا۔جب قومی ٹیم کا سکور 74 رنز پر پہنچا تو عبداللہ شفیق آسٹریلوی سپنر نیتھن لائن کی گیند پر لیگ سلپ میں ڈیوڈ وارنر کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہو گئے، انہوں نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔

جبکہ کپتان شان مسعود 30 رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے آوٴٹ ہوئے۔دوسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو امام الحق 38 اور نائٹ واچ مین خرم شہزاد 7 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے اور ابھی پاکستان کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی سبقت ختم کرنے کے لیے مزید 355 رنز درکار ہیں۔ میچ کے دوسرے دن پہلے روز کے اختتام پر ناٹ آوٴٹ رہنے والے آسٹریلوی بیٹر مچل مارش نے 15 اور ایلکس کیری نے 14 رنز سے بیٹنگ کا آغاز کیا اور ٹیم کا سکور 411 رنز تک پہنچایا جس کے بعد ایلکس کیری 34 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔آسٹریلیا کی ساتویں وکٹ 104.5 اوورز میں 449 رنز پر گری جب مچل سٹارک کو بھی عامر جمال نے 12 رنز پر بولڈ کیا۔کھانے کے وقفے کے فوری بعد مچل مارش نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے، انہیں خرم شہزاد نے بولڈ کیا جبکہ 481 کے مجموعے پر عامر جمال نے پیٹ کمنز کو بھی سلپ میں کیچ آوٴٹ کروا دیا اور ڈیبیو ٹیسٹ پر 5 وکٹیں لینے والے 14 ویں باوٴلر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔آسٹریلیا کے آخری آوٴٹ ہونے والے کھلاڑی نیتھن لیون تھے جو 5 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر آوٴٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے بہترین باوٴلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا جبکہ خرم شہزاد کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں

، ایک ایک کھلاڑی کو فہیم اشرف اور شاہین شاہ آفریدی نے آوٴٹ کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 164 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ مچل مارش نے 90 رنز کی اننگز کھیلی، عثمان خواجہ 41 اور ٹریوس ہیڈ 40 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ جمعرات کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے اننگ کا ا?غاز کیا۔دونوں بیٹرز نے پہلی ہی وکٹ پر ٹیم کو 126 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر دی جس کے بعد آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 29.4 اوورز میں 126 رنز پر گری جب شاہین آفریدی نے عثمان خواجہ کو 41 رنز پر وکٹ کے پیچھے کیچ آوٴٹ کرایا۔فاسٹ باوٴلر فہیم اشرف نے دوسری وکٹ 37.1 اوورز میں 159 رنز پر حاصل کی، مارنوس لبوشین 16 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔دوسری وکٹ گرنے کے بعد اوپنر ڈیوڈ وارنر نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور اس دوران انہوں نے 125 گیندوں پر ایک چھکے اور 14 چوکوں کی مدد سے اپنے کیریئر کی 26 ویں سنچری مکمل کی۔ آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 56.3 اوورز میں 238 رنز پر گری جب خرم شہزاد نے سٹیو سمتھ کو 31 رنز پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ کرایا۔آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 72.1 اوورز میں 304 رنز پر گری جب عامر جمال نے ٹریوس ہیڈ کو 40 رنز پر پویلین بھیجا۔قومی ٹیم نے ا?سٹریلیا کی پانچویں وکٹ کچھ ہی دیر بعد 74.5 اوورز میں 321 رنز پر حاصل کر لی، عامر جمال نے ڈیوڈ وارنر کو 164 رنز پر کیچ آوٴٹ کرایا۔

Comments are closed.