مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی
سری نگر(آن لائن) بھارت کے نیم فوجی دستے کے ایک اہلکار کی لاش تعیناتی کے مقام پر درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 31 سالہ اہلکار کی رہائش جموں کشمیر میں تھی تاہم حال ہی میں انھیں ریاست اوڈیشہ میں ایک اسٹیل پلانٹ میں تعینات کیا گیا تھا۔ایک دن ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے پر اہلکار کی تلاش شروع کی گئی تو اس کی لاش اسٹیل پلانٹ کے فوجی بیرک کے نزدیک ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔ساتھی اہلکاروں نے لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں موت کی تصدیق کرتے ہوئے ڈاکٹرز نے بتایا کہ 12 سے 15 گھنٹے قبل خودکشی کی گئی تھی۔ اہلکار کی شناخت ساحل کمار کے نام سے ہوئی ہے۔بھارتی پولیس تاحال پیرا ملٹری فورس کے اہلکار کی خودکشی کی وجہ کا تعین نہیں کرسکی ہے۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی گاوں روانہ کردیا گیا۔
Comments are closed.