کرپشن کا الزام : نیب نے فواد چودھری کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد ( آن لائن) نیب نے کرپشن کے الزام میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق نیب کاکہنا ہے کہ فواد چودھری پر کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کا الزام ہے

، نیب نے سیکشن 24 اے کے تحت فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کےئے گئے تھے جس پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے ۔فواد چودھری کو گرفتاری کے بعد عدالت پیش کیا جائے گا تا کہ عدالت پیشی کے بعد انکوائری کا آغاز ہو سکے۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادسے نیب نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو وارنٹ کی تعمیل کرانے اور شامل تفتیش کرنے کی اجازت لے لی، جوڈیشل مجسٹریٹ یاسرمحمود کی عدالت نے سماعت کی، نیب حکام اور تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب حکام نے کہا کہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق انکوائری میں فواد چودھری کی ضرورت ہے، چیئرمین نیب نے سیکشن 24 اے کے تحت فوادچودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔نیب حکام نے عدالت سے استدعا کی کہ فوادچودھری جوڈیشل اور عدالت کی کسٹڈی میں ہیں، فوادچودھری سے وارنٹ تعمیل کرانے کی اجازت دی جائے۔عدالت نے نیب حکام کو فوادچودھری سے وارنٹ کی تعمیل کرانے کی اجازت دے دی ، عدالت نے ہدایت کی کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل فواد چودھری سے نیب وارنٹ پرتعمیل کرائے

Comments are closed.