اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل محمداشرف ڈاکووٴں کی فائرنگ سے بیٹے سمیت شہید
اسلام آباد(آ ن لائن) وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف اپنے بیٹے سمیت ڈاکووں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے ہیں
۔تفصیلات کے مطابق ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف اپنے بیٹے کے ہمراہ جا رہے تھے کہ راہزنوں کو واردات کرتے دیکھا۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل نے راہزنوں کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ترجمان کے مطابق پولیس کے سینئر افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
Comments are closed.