پرتھ ٹیسٹ میں بیٹنگ یونٹ نے اچھا پرفارم نہیں کیا، محمد حفیظ

پرتھ (آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بیٹنگ یونٹ نے اچھا پرفارم نہیں کیا، پہلے بھی اچھے آپشنز موجود تھے اور آگے بھی ہیں، ایک میچ کی کارکردگی پر فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔پرتھ ٹیسٹ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ کرکٹ آسٹریلیا کا شکریہ پرتھ میں اچھی کنڈیشنز تھیں، پہلے بھی جو بات کی اس کا مقصد یہ تھا کہ بیٹرز اور باوٴلرز کے لیے یکساں مواقع ہوں۔

ٹیم ڈائریکٹر نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کا مطلب یہ نہیں صرف وہی پرفارمنس دیں گے، سرفراز احمد سے جو توقع تھی انہوں نے وہ پرفارمنس نہیں دی، انہوں نے گزشتہ میچز میں اچھی پرفارمنس دی تھی جس کی وجہ سے اولین ترجیح وہ تھے۔محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس پہلے بھی تمام آپشنز موجود تھے اور اب بھی موجود ہیں لیکن صرف ایک میچ کی کارکردگی پر فیصلہ نہیں کر سکتے، محمد رضوان اچھا کھیل سکتے ہیں لیکن فیصلہ سڈنی میں کنڈیشنز اور پچ دیکھ کر کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا ہماری ٹیم کم بیک کی صلاحیت رکھتی ہے اور کسی بھی کنڈیشن میں کسی بھی ٹیم کوشکست دے سکتی ہے۔ محمد حفیظ نےکہا کہ پاکستان کی بیٹنگ یونٹ نے اچھا پرفارم نہیں کیا، سینئر کھلاڑیوں کا مطلب یہ نہیں صرف وہی پرفارمنس دیں گے۔محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد نے گزشتہ میچز میں اچھی پرفارمنس دی، گزشتہ میچز میں پرفارمنس سے اولین ترجیح سرفرا احمد تھے، سرفراز احمد کی گزشتہ کارکردگی کو 4 سے 5 ماہ گزر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی تمام آپشنز موجود تھے اب بھی موجود ہیں، صرف ایک میچ کی کارکردگی پر فیصلہ نہیں کر سکتے، محمد رضوان اچھا کھیل سکتے ہیں، فیصلہ سڈنی میں کنڈیشنز اور پچ دیکھ کریں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر نے یہ بھی کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا کا شکریہ پرتھ میں اچھی کنڈیشنز تھیں، پہلے بھی جو بات کی اس کا مقصد یہ تھا کہ بیٹرز اور بولرز کے لیے یکساں مواقع ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کم بیک کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان ٹیم کسی بھی کنڈیشنز میں کسی بھی ٹیم کو ہراسکتی ہے۔

Comments are closed.