ہماری آزادی داؤپر لگی ،ہماری سیاست ،معیشت دباؤ میں ہے،مولانا فضل الرحمان

ْمردان (آن لائن) سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہماری آزادی داؤپر لگی ہوئی ہے،ہماری سیاست ،معیشت دباؤ میں ہے،بیرونی ایجنٹ توہین رسالت کے مرتکب ہورہے ہیں،مدارس کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے، دنیا فلسطین کے نسل کشی کا تماشہ دیکھ رہی ہے، پاکستان کے پاس ایٹم بم ہے ،مگر اسکا اختیار ھمارے پاس نہیں،ہم انسانی حقوق کے تحفظ کے ضامن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان کاٹلنگ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا ہم نے اس ملک کے ساتھ کیا کیا ؟

پارلیمنٹ نے کیا کردار ادا کیا؟ بیورو کریسی نے کیا کیا؟ ۔ ہمارے اکابرین نے ملک کیلیے قربانیاں دیں مگر ان کی کردار کشی کی گئی۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا بیرونی ایجنٹ توہین رسالت کے مرتکب ہورہے ہیں۔ ہم نے مدرسے میں جو کچھ سیکھاہے، ہم ان پر کھڑے اور کھڑے رہیں گے ۔ مدارس میں علوم کا تحفظ ہورہاہے ۔ مدارس کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاہماری آزادی داو پر لگی ہوئی ہے۔ ہماری سیاست اور معیشت دباؤ میں ہے۔ انہوں نے کہا اقوام متحدہ ،سلامتی کونسل اور بنیادی انسانی حقوق کی تنظیمیں سب ناکام ہوگئیں ۔ صیہونی قوتیں جو فلسطینیوں کے ساتھ کررہی ہیں۔ انسانیت کو شرمندہ کیا ہے۔ دنیا فلسطین کے نسل کشی کا تماشہ دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا 20 سال تک افغانستان کے ساتھ کیا کچھ نہیں کیا ہے۔ مدرسے کے استاد اگر شاگرد کو مارے تو انسانی حقوق کے علمبردار اسمان سر پر اٹھا دیتے ہیں۔ مگر فلسطین میں کے ظلم خاموش ہے۔ پاکستان کے پاس ایٹم بم ہے ،مگر اسکا اختیار ھمارے پاس نہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا جے یو آئی بندوق کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ ہم انسانی حقوق کے تحفظ کے ضامن ہیں۔ معیشت کی بحالی کاعزم رکھتے ہیں۔ ۔

Comments are closed.