اسلام آباد کچہری میں وکیل کے کوٹ میں موجود موبائل فون اچانک پھٹ گیا
اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کچہری میں وکیل کے کوٹ میں موجود موبائل اچانک پھٹ گیا۔
عدالتی امور کو رپورٹ کرنے والے صحافی ثاقب بشیر کے مطابق اسلام آباد کچہری میں وکیل کے ساتھ انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں وکیل کے کوٹ کی جیب میں موجود ان کا موبائل فون اچانک پھٹ گیا، موبائل جلنے کے بعد جیسے ہی دھواں اٹھا تو وکیل نے کوٹ اتار کر پھینک دیا۔انہوں نے بتایا کہ کہ وکیل کے کوٹ کے جس حصے میں موبائل تھا وہ مکمل جل گیا اس کے ساتھ ہی موبائل فون بھی مکمل طور جلنے کی وجہ ناکارہ ہوگیا، وکلاء اس واقعے پر حیرت زدہ رہ گئے جب کہ متاثرہ وکیل نے بتایا کہ رات کے وقت موبائل فون کو مکمل چارج کیا تھا اور جب یہ واقعہ پیش آیا اس وقت موبائل فون کے ساتھ پاور بینک بھی نہیں لگا ہوا تھا، موبائل جیب میں ڈالا ہوا تھا اچانک محسوس ہوا دھواں اٹھ رہا ہے۔
Comments are closed.