بانی چیئرمین نے زیادہ ٹکٹ وکلاء کو دینے کی خبروں کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد(آن لائن)بانی چیئرمین نے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو اجازت کے بغیر کسی کو بھی ٹکٹ نہ دینے کی ہدایت کر دی ہے ، ذرائع نے بتایا کہ بانی چیئرمین نے زیادہ ٹکٹ وکلاء کو دینے کی خبروں کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے نوٹس لیا ہے اور انہیں کسی کو بھی ٹکٹ جاری نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین نے بیرسٹر گوہر کو تمام درخواستیں بھی ملاقات میں ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے،ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم پچاس فیصد ٹکٹ سابق امیدواروں اور پچاس فیصد نئے لوگوں اور وکلاء کو دینا چاہتے ہیں،تحریک انصاف کا ابھی تک مرکزی پارلیمانی بورڈ بھی فعال نہ ہوسکا،سابق گورنر اور وکیل لطیف کھوسہ کو بھی ٹکٹ دینے کا فیصلہ بھی بانی چیئرمین کرینگے

Comments are closed.