غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق پالیسی تبدیل نہیں ہوگی، ا نوارلحق کرکڑ
کوئٹہ ( آن لائن )نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکٹر نے کہا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں سے متعلق پالیسی تبدیل نہیں ہوگی، عام انتخابات 2024صاف و شفاف ہوں گے،لیکشن کے داغدار اور غیر داغدارہونے کے حوالے سے باتوں کو اہمیت نہیں دیتا، اگر ہم الیکشن نہ کراتے تو داغ ہوتا، ہم الیکشن کرائیں گے اور الیکشن کمیشن الیکشن کاانعقاد کرے گا۔بلوچستان کے دار الحکومت کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم پرست ہر چیز کو اپنے زاویے سے دیکھتے ہیں، پنجرہ پل مارچ تک فعال ہوجائے گا۔ عام انتخابات 2024صاف و شفاف ہوں گے، ہرپارٹی کا اپنے حلقے میں اثر و رسوخ ہوتا ہے، انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، ہم معاونت کررہے ہیں۔ لوگوں کو استحصال کرنے کی اجازت کبھی نہیں دینگے،
لوگ دن گن رہے ہیں کب کاکڑ جائیگا،جودونبمری کا بازار گرم کیا گیا ہے وہ نہیں ہونے دیں گے ۔سب کو پتہ کہ نوکریاں بکتی ہیں لیکن ہم یہ کام نہیں ہونے دینگے،ہم کوشش کریں گے کہ اس قسم کی حرکتیں نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات فروری2024میں ہو ں گے ۔ امید ہے الیکشن کمیشن صاف و شفاف انتخابات کرائیگاکیونکہ انتخابات صاف و شفاف کرانا اسی ادارے کی زمہ داری ہے۔انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت کر رہے ہیں،بلوچستان میں لوگ کہتے ہیں انتخابات صاف و شفاف نہیں ہو ئے، جماعتوں کو اپنے ووٹرز کو کچھ نہ کچھ تو کہنا ہے، لسبیلہ میں جام کے مقابلے میں اگر غیر معروف آدمی الیکشن جیت جائے تو یہ بڑی بات ہوگی، باپ الیکٹیکل تھے جو اکٹھے ہوگئے تھے، صرف نام نیا آیا تھا، بلوچستان میں الیکشن کے حوالے سے ہر حلقے سے متعلق پیشگوئی کی جاسکتی ہے، ہر حلقے میں لوگ ہیں ان کے اثرات ہیں اور لگتا ہے وہی لوگ سامنے آئیں گے۔نگران وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کے داغدار اور غیر داغدارہونیکے حوالے سے باتوں کو اہمیت نہیں دیتا، اگر ہم الیکشن نہ کراتے تو داغ ہوتا، ہم الیکشن کرائیں گے اور الیکشن کمیشن الیکشن کاانعقاد کرے گا، بالکل نارمل پراسیس ہے، انتخابات صاف اور شفاف ہوں گے، الیکشن کے حوالے سے سکیورٹی ان شااللہ اچھی ہوجائیگی۔انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ سوئی گیس میں صرف بلوچستان کو استثنیٰ دیا گیا ہے، ہم نے کہا ہے بلوچستان میں سرد موسم میں لوگوں کو تنگ نہیں کرنا، ہمارے پاس نئے منصوبوں کا مینڈیٹ نہیں ہے، سب دن گن رہے ہوتے ہیں کہ کب کاکڑ جائیگا،ہمارا اور آپ کا احترام کا رشتہ ہے، طنز کرنامناسب نہیں ہے۔نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن کرانا آئینی ضرورت ہے، اس کے نتیجے کے بارے میں کچھ نہیں کہاجاسکتا جب کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ کسی اسکینڈل کی زد میں نہ آئیں۔
Comments are closed.