الیکشن کمیشن نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا

اسلام آبا د(آن لائن)الیکشن کمیشن نے احد چیمہ کو عہدے سے فوری طورپر ہٹانے کا حکم دیدیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق احد چیمہ انتخابات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں

، انہیں فی الفورمشیر کے عہدے الگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،اس حوالے سے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو احد چیمہ کوہٹانے کا حکم دیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایڈووکیٹ سید عزیز الدین کاکاخیل کی جانب سے دائر درخواست میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور احد چیمہ، فواد حسن فواد اور سید توقیر حسین سمیت ان کی کابینہ کے بعض دیگر ارکان کو ہٹانے کی استدعا کی گئی تھی۔ گزشتہ روز رخواست پر سماعت کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا کہ احد چیمہ گزشتہ کابینہ کا حصہ رہے ہیں، احد چیمہ انتخابات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، اس لیے انہیں فوری طور پر مشیر کے عہدے الگ کردیاجائے۔الیکشن کمیشن پاکستان کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن وزیر اعظم کے ایک اور مشیر فواد حسن فواد سے متعلق درخواست پر 21 دسمبر کوسماعت کریگا

Comments are closed.