مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی گئی

اسلام آباد( آن لائن)مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔بجلی 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونیکا امکان ہے

، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے درخواست نیپرا کو جمع کرا دی ہے۔نیپرا کے مطابق یہ اضافہ نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔درخواست کی سماعت 27 دسمبر کو نیپرا میں ہوگی۔نیپرا سے منظوری کی صورت میں صارفین پر 40 ارب روپے اضافی بوجھ پڑے گا، ممکنہ اضافیکا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

Comments are closed.