اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کے حوالے سے انٹرا کورٹ اپیل کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کے حوالے سے انٹرا کورٹ اپیل کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویڑن بینچ نے انسٹھ صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی سنگل بینچ کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل کو قابل سماعت قرار دیا۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن کو قانونی جبکہ سائفر کیس کے جیل ٹرائل کے وازارت قانون کے تمام نوٹیفکیشنز کو غیر قانونی قرار دیا۔عدالت نے قرار دیا کہ کابینہ کے فیصلے کے تناظر میں جاری وزارت قانون کے پندرہ نومبر کے نوٹیفکیشن کا اطلاق سابقہ تاریخوں پر نہیں ہوسکتا۔عدالت عالیہ نے انٹرا کورٹ اپیل منظور کرتے ہوئے انتیس اگست سے جیل میں جاری سائفر کیس کی کارروائی کو کالعدم قرار دیا

Comments are closed.