چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کمیشن میں کسی کا کا اختلاف نہیں ہے اور تمام فیصلے باہمی مشاورت اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مشترکہ طور پر کئے جاتے ہیں
اسلام آباد (آن لائن)چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کمیشن میں کسی کا کا اختلاف نہیں ہے اور تمام فیصلے باہمی مشاورت اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مشترکہ طور پر کئے جاتے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران نے چیف الیکشن کمشنر پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ارکان نے باور کروایا ہے کہ ابھی تک کے تمام فیصلے باہمی مشاورت سے ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق تمام اضلاع کے سیٹوں کا کوٹہ بھی الیکشن کمیشن نے باہمی رضا مندی اور قانونی تقاضوں سے طے کیا۔ ترجمان کے مطابق حلقہ بندی کمیٹیوں نے ابتدائی حلقہ بندی کی اور پھر اعتراضات داخل ہونے کے بعد کمیشن نے ان پر فیصلے کئے۔ ترجمان کے مطابق ضلع حافظ آباد کے بارے میں فیصلہ بھی 5 ممبر بینچ نے مکمل ہم آہنگی سے کیا
Comments are closed.