سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی نے بڑی گیم ڈال دی،سائفر کیس میں ضمانت کے باوجود عمران خان واپس نہیں آنے والا
اسلام آباد( آن لائن)اصل گیم کیا ہے وہ بتاتا ہوں، لکھ لیں۔ یہ باریک واردات شاہ محمود قریشی نے ڈالی ہے جس کی شکل میں اسٹیبلشمنٹ نے ایسا پتہ کھیلا ہے کہ سارے مقاصدحاصل کر لیے جائیں گے۔اسٹیبلشمنٹ کے ہمیشہ سے قریبی شاہ صاحب نے جیل میں وقت گزارہ، تاکہ خان سےء وفاداری پر مہر لگ جائے۔ اس دوران مقتدر قوتوں سے ڈیل کو حتمی شکل بھی دے دی۔اب جیسے ہی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت آیا،شاہ جی کو ضمانت مل گئی۔
اب ہو گا یہ گھاگ سیاستدان پی ٹی آئی کو مفاد پرست وکیلوں کے جتھے سے لے اڑے گا۔ پرویز الہی کو بھی مزید فارغ کروائے گا تاکہ مقابلے میں کوئی اور نہ آ سکے۔ غالبا پرویز الہی کی شوگر ملز پر تازہ چھاپہ و منی لانڈرنگ کیس اسٹیبلشمنٹ سے معاہدے کا نتیجہ ہی ہے۔
قریشی صاحب نے بشری بی بی، علیمہ خان، گوہر علی خان،مروت، لطیف کھوسہ وغیرہ کے مقابلے میں پارٹی پر پکی اجارہ داری قائم کرنے کا یہ جو ماسٹر اسٹروک کھیلا ہے اس سے اسٹیبلشمنٹ کو صحیح معنوں میں مائنس عمران کا مقصد حاصل ہوگا۔پی ٹی آئی کے انتشاری سیاست سے تنگ اور سیاسی سوچ رکھنے والے الیکشن لڑتے نظر آئیں گے۔
ٹوٹ پھوٹ کا شکار پی ٹی آئی الیکشن جیت بھی نہیں سکے گی اور اس کے الیکشن لڑنے کی وجہ سے الیکشن غیر متنازعہ بھی ہو جائیں گے۔اس گیم میں سب جیتیں گے۔ لیکن اسٹیبلشمنٹ کو تو خاص طور پر مبارک دینے کو دل کرتا ہے۔ واہ۔۔کیا گیم ڈالی ہے۔
Comments are closed.