توشہ خانہ کیس :چیئرمین پی ٹی آئی نے سزا کا فیصلہ معطل کرنے کیلئے اپیل دائر کر دی
اسلام آباد( آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں سزا کا فیصلہ معطل کرنے کیلئے اپیل دائر کر دی ۔
دائر اپیل میں عدالت عظمیٰ دائر اپیل میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں سزا پہلے ہی معطل ہوچکی ہے، ہائی کورٹ نے صرف سزا معطل کی پورا فیصلہ نہیں، ہائی کورٹ فیصلے میں غلطی کا الیکشن کمیشن نے فائدہ اٹھایا، الیکشن کمیشن نے چیئیرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کو نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، انتخابات قریب ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی ملک کے سابق وزیراعظم ہیں، ملک کی سب سے بڑی جماعت کے لیڈر کو انتخابات سے باہر نہیں رکھا جا سکتا، سپریم کورٹ توشہ خانہ کیس میں سزا پر مبنی فیصلہ معطل کرے تاکہ انتخابات میں حصہ لیا جا سکے۔
Comments are closed.