اسلام آباد(آن لائن)حکومت اور کے الیکٹرک کے درمیان تنازعہ طے،ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم کی مدد سے نہ صرف بجلی کی قیمت کا معاملہ حل ہو گیا بلکہ سعودی سرمایہ کاروں کے خدشات بھی دور کر دئیے گئے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مدد سے حکومت نے کے الیکٹرک کے ساتھ تنازعات حل کر لئے ہیں۔قومی اقتصادی کمیٹی نے کے الیکٹرک کے ساتھ زیرِ التوا چار معاہدوں پر دستخط کی منظوری دے دی،ان معاہدوں کو تین سال پہلے حتمی شکل دے دی گئی تھی، لیکن ان پر دستخط نہ ہو سکے۔نئے معاہدے کراچی اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بہتر خدمات کی فراہمی میں مدد گار ثابت یوں گے۔ان معاہدوں سے سعودی سٹیک ہولڈرز کے اٹھارہ سال پرانے خدشات بھی دور ہو جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی کے الیکٹرک نے 3000 میگاواٹ سے زیادہ بجلی بنانے کا منصوبہ بھی حکومت کو پیش کر دیا ہے۔فریقین میں بجلی کی قیمت کی ادائیگی میں اصل رقم کی ادائیگی کے معاملات پر بھی سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔
Comments are closed.