معاملہ کھلی عدالت میں زیر سماعت،جوڈیشل کونسل کی کارروائی بلاجواز ہے،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے جواب جمع کرادیا

اسلام آباد ( آن لائن) سپر یم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری کردہ دوسرے شوکاز نوٹس پر تفصیلی جواب جمع کرا دیا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ میرے خلاف شکایات بے بنیاد ہیں۔انہوں نے موٴقف اپنایا کہ کھلی عدالت میں آئینی درخواستیں زیر سماعت ہونے کے بعد جوڈیشل کونسل کی کارروائی بلاجواز ہے۔سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیا تھا، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف جوڈیشل کونسل کا آئندہ اجلاس 11 جنوری کو ہوگا۔

Comments are closed.