ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئین حمزہ خان وطن واپس پہنچ گئے
اسلام آباد ( آن لائن) ورلڈ جونیئر اسکواش کا ٹائٹل تین دھائیوں کے بعد پاکستان کو جتوانے والے قومی ہیرو حمزہ خان آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ گئے ، ائیر پورٹ آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔آسٹریلیا سے اسلام آباد ائیر پورٹ آمد پر حمزہ خان کاپاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محمد سعید اختر، آرمی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ ، پاکستان اسکواش فیڈریشن کے حکام ، کوچ آصف خان سمیت بڑی تعداد میں آفیشلز نے پرتپاک استقبال کیا۔
حمزہ خان کو پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے سمیت ہار پہناے گئے۔ حمزہ خان نے 37سال بعد پاکستان کو ورلڈ جونیئر اسکواش کا ٹائٹل جتوایا۔جان شیر خان نے آخری بار 1986 میں ورلڈ ٹائٹل پاکستان کیلئے جیتا تھا۔وزیراعظم شاندار کارکردگی پر حمزہ خان کو ایک کروڑ روپے کا کیش ایوارڈ دینگے
Comments are closed.