ایشیئن چیمپینز ٹرافی: قومی ہاکی ٹیم بھارت روانہ

اسلام آباد (آن لائن) ایشیئن چیمپینز ٹرافی میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم بھارت روانہ ہو گئی۔ گرین شرٹس 3 اگست سے ملائیشیا کیخلاف اپنے ایونٹ کا آغاز کرے گی. انڈیا کے شہر چنائے میں 3 اگست سے 12 اگست تک کھیلی جانیوالی ایشیئن چیمپینز ٹرافی میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہوئی۔

قومی ٹیم امرتسر سے بزریعہ ہوائی جہاز رات نو بجے چنائے پہنچے گی.ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 3 اگست کو ملائشیا کیساتھ کھیلے گا۔گرین شرٹس کا دوسرا میچ 4 اگست کو کوریا کیساتھ ہوگا۔تیسرا میچ 6 اگست کو جاپان کیساتھ,چوتھا میچ 7 اگست کو چین کیساتھ ہوگا۔گرین شرٹس 9 اگست کو روایتی حریف بھارت کیخلاف مدمقابل ہوگی۔ ایونٹ کا فائنل 12 اگست کو کھیلا جائے گا.

Comments are closed.