اسلام آبا د(آن لائن)پن بجلی سے پیداوار میں ریکارڈ کمی کے باعث ملک میں موسم سرما کے دوران بھی بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا پاور ڈویڑن ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کا شاٹ فال آج چھ ہزار تین سو میگاواٹ تک ہے جس کے باعث 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے
۔پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی شاٹ فال برقرار ہے جس کے باعث گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے ذرائع کے مطابق ملک میں آج بجلی کا شاٹ فال 6 ہزار 3 میگاواٹ بجلی کی کل طلب 14 ہزار 4سو میگاواٹ اورپیداوار 8 ہزار 1 سو میگاواٹ تک ہے جس کے باعث شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے اسی طرح سے دیہی علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے بجلی بندش کا سامنا ہے جبکہ ہائی لاسز علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے تک ہے پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق پن بجلی سے پیداوار کم ہونے کے باعث شاٹ فال میں اضافہ ہوا ہیاور ملک میں پن بجلی سے نو ہزار میگاواٹ سے زائد کمی کا سامنا ہے
Comments are closed.