تیر سے مشابہت رکھنے والے انتخابی نشانا ت کو فہرست سے خارج کیا جائے،پی پی پی پی کا الیکشن کمیشن کا خط

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے مطالبہ کیا ہے کہ تیر سے مشابہت رکھنے والے انتخابی نشانات الیکشن کمئشن کی فہرست سے خارج کیا جائے، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔پنسل، بال پوائنٹ پین، قلم، اسکرو ڈرائیور، ٹوتھ برش پی پی پی پی ووٹرز کو کنفیوز کر سکتے ہیں، خط میں کہاگیا ہے کہ تیر سے مشابہت رکھنے والے یہ نشانات ہیپلز پارٹی کے عام ووٹرز کو کنفیوز کریں گے، مشابہت کی وجہ سی پیپلز پارٹی کے ووٹرز ان نشانات پر غلطی سے مہر لگا سکتے ہیں، 2018 کے انتخابات میں ہائی کورٹ نے بلے باز کا انتخابی نشان خارج کرنے کا حکم دیا تھا، ہائی کورٹ نے جہانگیر ترین کے انتخابی نشان “بلے” سے مشابہت کی وجہ سے “بلے باز” کا نشان خارج کرنے کا حکم دیا تھا، انتخابی نشانات کی فہرست میں سے ان پانچ نشانات کو خارج کیا جائے

Comments are closed.