کھبے کو کھڑا کریں تو جیت جائے تو پھریہ کھمبے کا نشان ہی رکھ لیں،خواجہ آصف

لاہور(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماخواجہ آصف کا پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئیکہا ہے کہ یہ کہتے ہیں کہ کھبے کو کھڑا کریں تو جیت جائے تو پھریہ اپنے لئے کھمبے کا نشان ہی رکھ لیں۔پی ٹی آئی اس وقت بند گلی میں آچکی ہے انہیں کوئی راستہ نظر نہیں آرہا۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنمانے میڈیا سے گفتگو ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے فتح کی صورت میں الیکشن قبول کرنے کے عادی ہیں یہ لوگ الیکشن ہارنے پراپنی شکست نہیں مانتے انہوں نے 2013میں بھی یہی کیا تھا۔ایک سال پہلے پارٹی میں شامل ہونے والے کو انہوں نے چیئرمین بنا دیا۔9مئی کو انہوں نے جو کچھ ملک کے ساتھ کیا ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔انہوں نے9مئی کو ریاست پرحملہ کیا تھا۔تحریک انصاف والوں نے عدلیہ کو بھی بدنام کیا انہیں چاہے کہ وہ اپنے کیسوں اور قانون کا سامنا کریں ۔جنہوں نے عدلیہ کو بدنام کیا انہیں قانون کا سامنا کرنا پڑیگا۔پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کے حوالے سے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے جوفیصلہ کیا وہ ان کے پارٹی الیکشن پرمنحصر تھا۔

، ان کے الیکشن میں کتنے افراد موجود تھے؟۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف والے آج کل جو دلیلیں دے رہے ہیں انہیں عام انتخابات میں اپنی شکست صاف نظر آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ججز نے استعفی صرف اپنی مراعات کو بچانے کیلئے دئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اور ہم نے الیکشن میں پارٹی کے ساتھ مخلص رہنے والوں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نوا زشریف کی قیادت میں ن لیگ نے ملک کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کیا تھا اور ہمارے دور میں کئی میگا پروجیکٹس لگائے گئے ہیں ۔ہم نے عام آدمی کی زندگی کو آسان بنانے کیلئے کئی اقدامات اٹھائے تھے۔ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ہم نے حل کیا تھا ۔ہمارے دور میں مہنگائی بھی کنٹرول میں تھی ۔تحریک انصاف کی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک شدید بحران کا شکار ہے

Comments are closed.