مولانا علامہ مسعود الرحمن قتل کیس میں بڑی پیشرفت ، 3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(آن لائن) سنی علما کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا علامہ مسعودالرحمان عثمانی قتل کیس میں بڑی پیشرفت ، 3 ملزمان گرفتار کرلئے گئے ۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی ادروں نے ایک فوٹیج کی مدد سے چار ملزمان کی نشاندہی کی تھی۔ ایک ملزم کو منڈی بہاوٴالدین ،ایک کو راولپنڈی اور ایک کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے راولپنڈی سے مولانا علامہ مسعود الرحمان کا پیچھا کیا تھا، دو ملزمان کی ذمہ داری ریکی اور دو کو فائرنگ کرنے کی تھی، پولیس کو ایک فوٹیج کے ذریعے ملزمان کی شناخت ممکن ہوئی ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ 5 جنوری کو وفاقی دارالحکومت اسلام ا?باد میں مولانا مسعود الرحمن عثمانی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے تھے

Comments are closed.