عام انتخابات کو 8 فرروی کی بجائے موزوں تاریخ تک ملتوی کیا جائے، سینیٹ میں ایک اور قرارداد جمع
اسلام آباد( آن لائن )الیکشن ملتوی کروانے کی ایک اور قرارداد سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرادی گئی۔قرارداد سینیٹر ہلال الرحمان نے جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ شدید سردی اور برفباری خیبر پختونخوا میں شہریوں کو ساز گاز ماحول میں ووٹ ڈالنے سے روک رہی ہے امیداروں کے لیے الیکشن مہم چلانے بے شمار چیلنجز پیدا ہو رہے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں سیکورٹی خدشات کے باعث امیداروں کو انتخابی مہم کے دوران دہشت گردوں کے حملے کا خدشہ ہے خیبر پختونخوا کے ووٹرز اور امیفواروں میں احساس محرومی ہے خیبر ہختونخوا میں الیکشن تاریخ غیر موزوں ثابت ہو رہی ہے عام انتخابات کو 8 فرروی کی بجائے موزوں تاریخ تک ملتوی کیا جائے۔
Comments are closed.