سیاسی جماعتوں سے جنرل نشستوں پر خواتین کی 5فیصد نمائندگی کی تفصیلات طلب
اسلام آباد(آن لائن ) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے جنرل نشستوں پر خواتین کی 5فیصد نمائندگی کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق وہ سیاسی جماعتیں جنہیں عام انتخابات 2024 کے لیے انتخابی نشانات الاٹ کیے گئے ہیں کے لیے الیکشنز ایکٹ 2017 کی سیکشن 206 کے تحت، جنرل نشستوں پر خواتین امیدواروں کی 05 فیصد نمائندگی کو یقینی بنانا لازمی ہے۔ اس لیے تمام متعلقہ سیاسی جماعتوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس پریس ریلیز کے اجرا کے 5 دنوں کے اندر جنرل نشستوں پر مرد/خواتین امیدواروں جنہیں پارٹی ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں کی فہرست الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرا دیں۔
Comments are closed.