علامہ طاہر اشرفی بلوچستان شہداء فورم کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے دھرنے میں پہنچ گئے

اسلام آبا د(آن لائن)چیئرمین علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی بلوچستان شہداء فورم کے لواحقین سے اظہار یک جہتی کے لیے دھرنے میں پہنچ گئے ،حافظ طاہر اشرفی کی بلوچستان شہداء فورم کے پیٹرن انچیف جمال خان رئیسانی سے ملاقات اور ان سے کہا کہ پاکستان علماء کونسل کا وفد اپنے شہدا کے لواحقین کے پاس یکجہتی کے لیے آیا ہے،ہمارا پیغام ہے کہ قوموں کی نشوونما میں شہدا کا خون بہت قیمتی ہوتا ہے،ہر قوم کو اپنے شہدا بہت عزیز ہوتے ہیں،ملک و قوم کی ترقی شہدا کے خون سے ہی ہوتی ہے

،پاکستان کلمے کے نام پر قائم ہوا،پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے سازشیں آج شروع نہیں ہوئیں،سازشیں 1947 سے ہی پاکستان کے خلاف شروع ہوگئی تھیں،انہوں نے کہا کہ میرے ملک کے سلامتی کے اداروں نے اس وطن کے لیے 80 ہزار سے زیادہ جانیں قربانیں دیں،پاکستان کا سر بلوچستان ہے اور سر کے بغیر دھڑ نہیں ہوتا،بلوچستان، لاہور اسلام آباد کے اندر دہشتگردی کرنے والوں کو محب وطن مت کہیں،اگر یہ محب وطن ہے تو پھر حب الوطنی کی تعریف کیا ہے،پہاڑوں پر بیٹھ کر خود کو مسنگ پرسن قرار دینا کہاں کی بہادری ہے،ہم ماوٴں بہنوں کی عزت کرنے والے ہیں،اگر بات مسنگ پرسنز کی ہے تو اس میں کشمیر کہاں سے آگیا،آپ یہاں بیٹھ کر بات کر رہے ہو کہ کشمیریوں پاکستان سے دور ہو جائیں،یہ دیکھنا ہوگا کہ یہ کس کا ایجنڈا ہے،علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ میری قوم کا نوجوان اس وطن خو مضبوط اپنا خون دیکر کر رہا ہے،ہم بطور قوم شہدا کے لواحقین کے مقروض ہیں

Comments are closed.