پاکستان کو گورننس سے متعلق چیلنجز درپیش ہیں ، طرز حکمرانی بتدریج بہتر ہو رہا ہے ، انوارالحق کاکڑ
ڈیوووس (آن لائن) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک کے گورننس سٹریکچرمیں کچھ چیلنجز درپیش ہیں تاہم طرز حکمرانی بتدریج بہتر ہورہا ہے ۔ چوبیس کروڑ آبادی والا پاکستان ایک عظیم ملک ہے جو کہ ایشیا کا دل بھی ہے ۔
ٹیکس نظام میں اصلاحات لارہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف پاکستانی شخصیات ، عالمی دانشور ، مصنفین اور دیگر کی پاتھ فائنڈر بریک فاسٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔ انہوں نے کہا تقریب میں مدعو کرنے پر منتظمین کا شکر گزار ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ چوبیس کروڑ آبادی والا پاکستان ایک عظیم ملک ہے ۔ جو کہ ایشیا کا دل ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان دنیا بھر میں راہداری کے لئے اہم ہے ۔ محل وقوع کے اعتبار سے بھی پاکستان اہم تجار تی سنگم پر موجود ہے ۔ انہوں نے کہا قدرت نے پاکستان کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے ۔ ہماری نوجوان آبای ہمارا قیمتی اثاثہ ہے ۔ ساٹھ فیصد آبادی تیس سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان سیاحت کے لئے بھی بہتر ین ملک ہے ۔ انہوں نے کہا ملک میں گورننس سے متعلق درپیش چیلنجز کا مقابلہ کر رہے ہیں ۔ طرز حکمرانی بتدریج بہتر ہوتا جا رہا ہے ۔ ٹیکس نظام میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی ایک زبان یا مذہب والوں کا ملک نہیں بلکہ اس میں مختلف قومیں بستی ہیں
Comments are closed.