پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے خدشات ،سیافی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال نے مارکیٹ میں تیزی کے اثرات زائل کر دیئے
کراچی (آن لائن )پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے خدشات ،سیافی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال نے مارکیٹ میں تیزی کے اثرات زائل کر دیئے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار حصص میں شدید مندی رہی اوراختتام بھی منفی زون میں ہوا۔تاہم مندی کے باوجود کاروباری حجم گزشتہ روز بدھ کے مقابلے میں5.80فیصد زائد رہا۔مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو55ارب47کروڑ روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔کے ایس ای100انڈیکس 364.93پوائنٹس کی کمی واقع سے63202.40پوائنٹس ہو گیا ا سی طرح113.83پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 21240.42 پوائنٹس پر آگیا ۔کے ایس سی آل شیئرز انڈیکس 254.99پوائنٹس گھٹ کر42813.54 پوائنٹس اور کے ایم آئی30انڈیکس813.39پوائنٹس کے خسارے سے106404.19پوائنٹس پر بند ہوا ۔ کاروباری مندی کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ55ارب47کروڑ70لاکھ33ہزار819روپے گھٹ کر 93کھرب کی سطح سے گرنے کے بعد92کھرب55ارب13کروڑ 8لاکھ27ہزار542روپے رہ گیا۔ مارکیٹ میں جمعرات کو 14ارب روپے مالیت کے44کروڑ57لاکھ97ہزار697 حصص کے سودے ہوئے جبکہ گزشتہ روزبدھ کو18ارب روپے مالیت کے42کروڑ13لاکھ31ہزار988 شیئرزکا کاروبار ہوا تھا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر345کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے96کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،227میں کمی اور22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ5کروڑ97لاکھ ،پی آئی اے4کروڑ4لاکھ ورلڈ کال ٹیلی کام3کروڑ53لاکھ، حیسکول پیٹرول 3کروڑ33لاکھ،پی ٹی سی ایل2کروڑ56لاکھ حصص کے سودوں کے ساتھ سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے سب سے زیادہ اضافہ رفحان معیز پروڈکٹس اورفلپ مورس کے بھاؤ میں ہوا جنکی قیمتیں149روپے اور55.09 روپے بڑھ کر بالترتیب 8950روپے اور 57.39روپے ہوگئیں اور نمایاں کمی یونی لیور پاکستان فوڈز اورپاکستان ٹوبیکوکے شیئرز کے بھاؤ میں ہوئی جنکے دام397روپے اور57.39روپے گھٹ کر بالترتیب21900روپے اور1027.61روپے پر رہ گئے ۔۔
Comments are closed.