سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر علی اکبر نقوی نے سرکاری بلٹ پروف گاڑی واپس کر دی
اسلام آباد ( آن لائن )سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر علی اکبر نقوی نے سرکاری بلٹ پروف گاڑی واپس کر دی۔ذرائع کابینہ ڈویژن کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ، وزارت داخلہ کی سفارشات پر سابق جج کو گاڑی الاٹ کی تھی۔ سابق جج نے 16 جنوری کو گاڑی سینٹرل پول کو واپس کر دی ہے، سابق جج مظاہر علی اکبر نقوی نے 10 جنوری کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا بلٹ پروف جیپ 2017 ماڈل بطور جج سپریم کورٹ ان کے زیرِ استعمال رہی تھی، بلٹ پروف گاڑی اس وقت پول میں موجود ہے۔
Comments are closed.