پی ایس ایل 9 ، پشاور زلمی کا ڈیرن سیمی کی خدمات بطور ہیڈ کوچ لینے کا اعلان

لاہور ( آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ سیزن 9 میں صرف ایک ماہ باقی رہ جانے کے ساتھ ہی پشاور زلمی نے یہ انکشاف کرکے شائقین کو خوش کردیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی لیگ کے نویں ایڈیشن کے لیے ہیڈ کوچ کا کردار ادا کریں گے۔ پشاور زلمی نے X (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے سابق ساتھی کھلاڑی ڈیرن سیمی کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہنے کے لیے ایک دلی پیغام شیئر کیا اور اس نے ان کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "میرے زلمی خاندان میں شامل ہونے کا انتظار نہیں کر سکتا۔پیلے رنگ میں اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ ایک اور ٹائٹل کے لیے لڑنے کے لیے بے چین اور تیار ہوں‘۔ڈیرن سیمی کا زلمی کے ساتھ گہرا تعلق ہے کیونکہ انہوں نے کئی سیزن تک کپتان کی حیثیت سے ٹیم کی قیادت کی۔

Comments are closed.