انوشکا شرما اور دیپیکا پڈوکون کی کالج زمانے کی تصویر جاری ، مداح دیکھ کر حیران
ممبئی (آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور دیپیکا پڈوکون کے درمیان ایک مشترکہ چیز سامنے آگئی
۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکارائیں بنگلور کے ماوٴنٹ کارمل کالج کی طالبہ رہ چکی ہیں۔ اس کالج کی جانب سے سوشل میڈیا اکاوٴنٹ پر دونوں اداکاراوٴں کے زمانہ طالب علمی کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔سوشل میڈیا اکاوٴنٹ پر دیپیکا پڈوکون کی 20 سال پہلے کی کالج کی ایک تصویر شیئر کی گئی اور بتایا گیا کہ یہ ایک پِلے کے دوران کی ہے۔اس تصویر کے ساتھ بتایا گیا کہ یہ تصویر 2004ء میں ایک پِلے کے دوران لی گئی تھی۔ علاوہ ازیں انوشکا شرما کی بھی ایک پرانی تصویر سوشل میڈیا اکاوٴنٹ پر شیئر کی گئی۔انوشکا شرما کی تصویر کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ 2006ء کی ہے۔دونوں اداکاراوٴں کی تصاویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
Comments are closed.