ذکاء اشرف نے چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ذکاء اشرف نے بطور چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی اورممبربورڈ آف گورنرسے استعفیٰ دیا۔ ذرائع کے مطابق استعفیٰ حکومتی دباوٴ پر دیا گیا جبکہ ذکاء اشرف بطور چیئر مین ایم سی کام جاری رکھنا چاہتے تھے۔ بورڈ ایک دفعہ پھر بحران کا شکار ہو گیا ہے اور چیف الیکشن کمشنر کو بطور عبوری چیئرمین بنانے کے امکانات ہیں۔ واضح رہے کہ نگران وزیر اعظم اس وقت پی سی بی کے پیٹرن ان چیف ہیں اور تعیناتی کا اختیار بھی وزیر اعظم کے پاس ہی ہے۔

Comments are closed.