ایشیاء کپ نہ ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پلان بی پر غور کرنا شروع کر دیا
لاہور: ایشیاء کپ نہ ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پلان بی پر غور کرنا شروع کر دیا۔ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے قومی ٹیم کو مصروف کس طرح رکھا جائے پی سی بی نے سوچ و بچار شروع کر دیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق پی سی بی مختلف ٹیموں کی مصروفیت کو مد نظر رکھ کر پلان ترتیب دے رہا ہے۔
کرکٹ بورڈ کا تین ملکی سیریز ہوم گراوٴنڈ پر کرانے کا ارادہ ہے جس کے لیے مختلف بورڈ سے رابطے شروع کردئیے گئے ہیں۔کچھ ٹیمیں بھارتی کنڈیشن سے ہم آہنگ ہونے کے لیے پاکستان میں کھیلنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ایشیاء کپ ستمبر میں شیڈول ہے، پاکستان ایونٹ کا میزبان ہے اور وہ یہ ٹورنامنٹ پاکستان میں کرانے کا خواہشمند ہے، ۔
Comments are closed.