حکومت کا نیا ٹیکس پلان ،منی بجٹ لانے کیلئے ہنگامی تیاری کر لی
اسلام آباد(آن لائن)نگران حکومت نے سالانہ ٹیکس ہدف میں ممکنہ شارٹ فال سے بچنے کی حکمت عملی بناتے ہوئے منی بجٹ لانے کیلئے ہنگامی پلان تیارکرلیا ہے
نئے منی بجٹ سے حکومت کو ماہانہ 18 ارب اور پانچ ماہ میں 90 ارب روپے آمدن متوقع ہے۔نگران حکومت کی جانب سے ٹیکس آمدن بڑھانے کے اس پلان کوآئی ایم ایف کے ساتھ شیئرکردیا۔دستاویز کے مطابق نئے ٹیکس پلان کے تحت چینی پرپانچ روپیفی کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنیکی تجویز ہے۔اور ٹیکسٹائل اورچمڑیکی مصنوعات پرجی ایس ٹی کی شرح اٹھارہ فیصد کرنے کے ساتھ مشینری ، خام مال کی درآمداورخدمات، ٹھیکوں پر بھی اضافی ٹیکس کا امکان ہے
۔ اگلے مالی سال ٹیکس اورپٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں مزید اضافے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ جس کے مطابق رواں سال 49 ارب اور اگلے سال 147 ارب اضافی لیوی وصول کی جائے گی، اور اس کا سالانہ ہدف 918 سے بڑھا کر 1065 کرنے کا پلان ہے۔اگلے سال ٹیکس ہدف 1590 ارب اضافے سے 11 ہزار مقرر کرنے کا پلان ہے
Comments are closed.