وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، ذکاء اشرف کا استعفی منظور، نگران وزیر اعلی محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کیلئے نامزد
اسلام آباد ( آن لائن ) نگران وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ بارے بڑا فیصلہ کرتے ہوے ذکاء اشرف کی جگہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کو پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز میں نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کا استعفی نگران وزراعظم اور پی سی بی کے پیٹرن انوار الحق کاکٹر نے منظور کر لیا ہے جس ے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ ذکا اشرف کی جگہ محسن نقوی کو پی سی بی میں نامزد کیا جائے۔ محسن نقوی کو پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں پیٹرن کا نمائندہ مقرر کرتے ہوے پی سی بی کے چیئرمین کیلئے نامزد کیا جائیگا۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ محسن نقوی کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی
Comments are closed.