پاک ایران تعلقات بحال، سفیروں کی دوبارہ تعیناتی پراتفاق

اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان اور ایران کے مابین کشیدہ صورتحال میں بہتری آنے کے بعد دونوں ممالک پنے اپنے سفیروں کو واپس لوٹانے پر متفق ہوگئے ہیں ۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔مشترکہ مشترکہ پریس اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک میں اپنے اپنے سفیروں کی دوبارہ تعیناتی پر اتفاق رائے طے پاگیا ہے اور دونوں ممالک کے سفیر 26 جنوری تک اپنے اپنے عہدوں پر واپس بحال ہو جائیں گے ۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں ملکوں میں سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان 29 جنوری 2024 کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ نگراں وزیر خارجہ سمیت اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Comments are closed.