آٹھ فروری 2024 پاکستان میں سیاسی استحکام کی نئی بنیاد ثابت ہو گا

اسلام آباد (آن لائن)انتخابات کا بگل بج چکا اور تمام سیاسی جماعتیں میدان میں اتر چکی ہیں جس کا مطلب ہے کہ اٹھ فروری کو الیکشن ہونے جارہے ہیں مگرابھی بھی انتشار اور فساد کا ایجنڈا آگے بڑھانے والے سرگرم ہیں جن پر الیکشن کمیشن، عدلیہ، اداروں، میڈیا اور سب سے بڑھ کر عوام نے مکمل نظر رکھنی ہے تاکہ طویل عرصے سے جاری سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کا سفر ایک بار پھر ڈی ٹریک نہ ہو سکے۔

آٹھ فروری کو نتائج کیا ہوں گے، اس کی صورتحال بھی واضح ہونا شروع ہو چکی ہے۔ جو سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی انتخابی مہم آگے بڑھنے کے ساتھ روز بروز مزید واضح ہوتی جائے گی۔

جمعیت علمائے اسلام، ایم کیو ایم، اے این پی، بلوچستان کی قوم پرست جماعتیں، تحریک لبیک پاکستان و دیگر بھی اپنے اپنے ووٹ بنک کو متحرک کر چکی ہیں۔ لیکن بڑی تبدیلی یہ آئی ہے ۔ملک کی دو بڑی روایتی سیاسی جماعتیں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نوے کی دہائی والی پوزیشن واپس لے چکی ہیں جو ان سے 2013 میں کسی حد تک اور پھر 2018 میں مکمل طور پر چھین لی گئی تھی۔

سیاسی استحکام کے اس سفر کو سب سے بڑا خطرہ سوشل میڈیا کی جعلسازی سے ہے جہاں جعلی مقبولیت اور مخالفین کی کردار کشی کے ذریعے عوام کی ذہنوں پر اثر انداز ہونے کے لیے کئی سال سیاست و ریاست کو یرغمال بنائے رکھنے والی تحریک انصاف حملہ آور ہے۔

Comments are closed.