الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے بلدیاتی و کینٹ بورڈز کے ترقیاتی فنڈز منجمند کردئیے
اسلام آباد(آن لائن ) الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے بلدیاتی و کینٹ بورڈز کے ترقیاتی فنڈز منجمند کردئیے ،سندھ، خیبرپختونخوہ، بلوچستان اور کینٹ بورڈز کے بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز انتخابات کے انعقادتک منجمد رہیں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق کمیشن نے ملک بھر میں بلدیاتی اداروں اور کینٹ بورڈ کے ترقیاتی فنڈز منجمد کردئیے اور اگلے عام انتخابات تک بلدیاتی ادارے صرف روزمرہ کے امور صفائی اور سینیٹیشن کا کام کرینگے اورکسی بھی نئی سکیم کا اجرا یا ٹینڈر نہیں کرسکیں گے کمیشن کے مطابق صرف وہ ترقیاتی کام جاری رہیں گے جن کا اعلان عام انتخابات کا شیڈول جاری ہونے سے پہلے ہوا تھا۔
Comments are closed.