2018ء میں نوازشریف حکومت ختم کرکے ملک کو اندھیروں اور دہشتگردوں کے سپرد کردیاگیا ، شہباز شریف

احمد پور شرقیہ( آن لائن )صدر مسلم لیگ (ن) محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ 2018ء میں نوازشریف کی حکومت ختم کرکے ملک کو ایک بار پھر اندھیروں اور دہشتگردوں کے سپرد کردیاگیا ،نواز شریف نے جنوبی پنجاب کی ریکارڈ خدمت کی ہے ، سیلاب سے جنوبی پنجاب کی فصلیں تباہ ہوئیں تو میں نے گاؤں گاؤں جا کر نقصان کا ازالہ کیا بے گھر افراد کو بحالی کروائی ،جنوبی پنجاب کو موٹروے کا تحفہ دینے والا نواز شریف ہی تھا جس کو سازش کے تحت ہٹا دیاگیا ،ہم ہر مشکل وقت میں جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ،آٹھ فروری کو شیر پر مہر لگاکر ثابت کردیں کہ نواز شریف کی ملک کی تعمیر وترقی کا ضامن ہے ۔احمد پور شرقیہ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بڑی بات کرنے نہیں آیا عوام کو سب معلوم ہے کس نے اس علاقے کو کھنڈرات اوراندھیرے میں تبدیل کیا اور کس نے تعمیر وترقی موٹروے ، ہسپتال اور سڑکوں کے جال بچھا کر عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا 2013ء سے 2018ء تک مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کی قیادت میں جنوبی پنجاب کی ریکارڈ ختم کی اور میرا وعدہ ہے کہ آٹھ فروری کے انتخاب میں فتح کے بعد یہ ترقی کا عمل مزید ترقی کرے گا اور فروغ پائے گا ہم ترقی کا سفر وہی سے شروع کرینگے جہاں سے ختم ہوا تھا اورسازش کے تحت ہماری حکومت کو ختم کردیاگیا ۔ شہباز شریف نے کہاکہ 2018 میں نوازشریف کی حکومت ختم کی گئی۔ میں کوئی بڑی بات کرنے نہیں آیا ہوں کیونکہ عوام کو سب معلوم ہے۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ملک کو موٹر وے دیا، سڑکیں بنائی ہیں، انہوں نے جنوبی پنجاب کو موٹر وے کا تحفہ دیا ہے۔شہباز شریف نے دعوی کیا کہ زندگی رہی تو احمد پور شرقیہ کو ضلع بناوٴں گا، جنوبی پنجاب کے ہر ضلع میں دانش اسکول بناوٴں گا۔ نواز شریف نے جنوبی پنجاب کی بہت خدمت کی ہے، عوام نواز شریف کو دوبارہ وزیراعظم بنائیں اگر انہوں نے ملک کی حالات نہ بدلی تو آ پ میرا نام بدل دینا نواز شریف نے جنوبی پنجاب کو موٹر وے کا تحفہ دیا ہے۔اس سے پہلے جنوبی پنجاب کا کیا حال تھا آپ جانتے ہی ہیں۔آپ کو معلوم ہے پاکستان مسلم لیگ ن نے 2008 سے 2018 تک جنوبی پنجاب کی خدمت کی۔نواز شریف نے ملک کو موٹر وے دیا، سڑکیں بنائی ہیں،سیلاب سے فصلیں تباہ ہوئیں میں نے ملک کے گاوں گاوں جا کر ہر چیز بحال کی۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ ’ڈاکٹروں کو پرائیویٹ جہاز سے بہالپوربھیجوں گا تاکہ آپریشن کرکے شام کو لاہور واپس آجائیں‘۔ زندگی رہی تو احمد پور شرقیہ کو ضلع بناوں گا، جنوبی پنجاب کے ہر ضلع میں دانش اسکول بناوں گا۔ہرمشکل میں جنوبی پنجاب کے لوگوں کیساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کوئی بڑی بات کرنے نہیں آیا ہوں کیونکہ عوام کو سب معلوم ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب والوں کی سوچ بہت اچھی ہے وہ عوامی خدمت کو کبھی بھول نہیں سکتے۔ جنوبی پنجاب کے ہر ضلع میں دانش اسکول بنائیں گے۔میں آج جنوبی پنجاب آپ کا غلام بن کر آیا ہوں، ہم ہر مشکل وقت میں جنوبی پنجاب کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔ نوازشریف نے بہاولپور کی پہلی یونیورسٹی بنوائی، جنوبی پنجاب کے اسکولوں میں بچوں کو وظیفہ وقف کیا، میں صوبے کا خادم اعلیٰ تھا رجب طیب اردوان اسپتال بنوایا، جنوبی پنجاب کے ہر ضلع میں دانش اسکول بنائیں گے، احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دلواوں گا

Comments are closed.