الیکشن کمشنر چار ہفتوں میں چیئرمین پی سی بی کیلئے الیکشن کرانے کا پابند
لاہور(آن لائن)پی سی بی چیئرمین انتخاب کیلئے الیکشن کمشنر 4 ہفتوں میں الیکشن کرانے کا پابند ہے
،ذرائع کے مطابق پی سی بی آئین کے آرٹیکل 7 شق 2 کے تحت الیکشن کمشنر کے پاس انتخابات کیلئے 4 ہفتے ہیں ،چیئرمین کا عہدہ خالی ہونے کے بعد 4 ہفتوں کے اندر انتخابات کرانا ہوں گے، الیکشن میں منتخب چیئرمین کو انتخاب کے بعد ایک ہفتے میں چارج لینا ہوگا ،وزیر اعظم نے ذکا اشرف کے استعفی کی منظوری 22 جنوری کو نوٹیفیائی کی،استعفے کی منظوری کے ساتھ آئینی طور پر چیئرمین کے اختیارات الیکشن کمشنر شاہ خاور کو منتقل ہوئے، شاہ خاور کیلئے بطور قائم مقام چیئرمین پہلا ٹاسک بی او جی کی تشکیل ہے
،بورڈ آف گورنرز کی تشکیل مکمل ہونے کے بعد انتخابات کیلئے بی او جی کا غیر معمولی اجلاس بلایا جائے گا،بورڈ آف گورنرز میں نگراں وزیر اعظم نے پنجاب کے نگراں وزیر اعلی محسن نقوی کو نامزد کیا ہے ،ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب محسن نقوی ہی چیئرمین کے مضبوط امیدوار ہیں ،محسن نقوی کے پاس پی سی بی الیکشن میں جانے سے قبل نگراں وزیر اعلی کی ذمہ داری مکمل کرنے کا موقع موجود ہے،ملک میں عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے ،پی سی بی قائم مقام چیئرمین کے چار ہفتے 22 فروری کو مکمل ہوں گے،آئی سی سی قوانین کی وجہ سے چیئرمین بننے سے قبل محسن نقوی کو سرکاری عہدہ چھوڑنا ہوگا،فروری کے آخر تک محسن نقوی تمام سرکاری ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوسکیں گے۔
Comments are closed.