سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نائب تحصیلدار نجف حمید خان کیخلاف تحقیقات شروع

لاہور (آن لائن) اینٹی کرپشن نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نائب تحصیلدار نجف حمید خان کے خلاف اراضی کے انتقالات کی فیسوں میں خردبرد کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق نجف حمید کی تعیناتی کے دوران چکوال کے 5 موضع جات میں کروڑوں روپے مالیت کی اراضی کے 60 سے زائد انتقالات کی فیسوں میں بے ضابطگیوں کے شواہد مل گئے ہیں۔ چکوال کے 9 موضع جات میں نائب تحصیلدار نجف حمید کی تعیناتی کے دوران ہونے والے تمام انتقالات کی فیسوں کا آڈٹ شروع کردیاگیا ہے۔جون 2021 سے فروری 2023 تک نجف حمید کی تعیناتی کے دوران ہونے والے تمام انتقالات کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔

اینٹی کرپشن کی تحقیقاتی ٹیم کو اشٹام ڈیوٹی،رجسٹری فیسوں اور ودہولڈنگ ٹیکس کٹوتیوں میں ہونے والی خرد برد کے شواہد مل گئے۔بتایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن کی ابتدائی سکروٹنی کے دوران 60 سے زائد انتقالات کی فیسوں کے چالان ریکارڈ میں موجود نہیں تھے۔5 موضع جات کے پٹوار خانوں میں انتقالات کی فیسوں میں بے ضابطگیاں بھی سامنے آئی ہیں، اینٹی کرپشن کی سکروٹنی کے دوران 5 موضع جات میں خرد برد سامنے آنے پر تمام انتقالات کا ازسرنو آڈٹ شروع کردیا گیا۔اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کی چھان بین کے بعد 18 جولائی سے21 جولائی تک 5 پٹواریوں نے خرد برد کی گئی فیسوں میں سے20 لاکھ روپے جمع کروادیئے

Comments are closed.