آزا د امیدواروں کے ساتھ مل کر حکومت بنانا پسند کرینگے ،بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس بار بڑی تعداد میں آزاد امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں ان کے ساتھ مل کر حکومت بنانا پسند کرینگے ،ہمارے ملک میں چہرے بدلتے ہیں مگر پالیسیاں نہیں بدلتی، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ، معمول کی سیاست پر وقت برباد نہیں کیا جاسکتا، میں پرانی سیاست کی روایت توڑ کر نوجوانوں پر توجہ مرکوز کروں گا،ہمارے پاس بجلی مفت فراہم کرنے کے حوالے سے ٹھوس منصوبہ موجود ہے ۔

برطانوی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کو بحرانوں کے طوفان کا سامنا ہے پا کستان تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے، سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال پاکستان کوپیچھے دھکیل رہی ہے۔بلاول بھٹو نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے حوالے سے سوال پر کہا کہ بدقسمتی سے ن لیگ ،پی ٹی آئی نے ثابت کیا کہ یہ ایک سکے کے 2 رخ ہیں، چہرے بدلے لیکن پالیسیاں ایک ہی رہیں، دونوں جماعتیں اپنی کارکردگی ثابت کرچکی ہیں۔انتخابات سے متعلق پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پہلی باراتنی بڑی تعداد میں آزادا میدوارالیکشن لڑرہے ہیں، وفاق میں آزادامیدواروں سے مل کر حکومت بناناپسند کروں گا۔انھوں نے مزید کہا کہ دنیا میں اسوقت جیو پولیٹیکل صورتحال باعث تشویش ہے ، ایسی صورتحال میں معمول کی سیاست پروقت برباد نہیں کیا جا سکتا، نوجوانوں پر مشتمل پاکستان کی ستر فیصد آبادی پرتوجہ دینا ضروری ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں

، یہ دونوں جماعتیں اپنی کارکردگی ثابت کرچکی ہیں، ملک میں چہرے بدلتے ہیں لیکن پالیسیاں وہی رہتی ہیںآ ج ملک بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج جو بھی فیصلے کیے جائیں گے ان کے اثرات نوجوانوں پر پڑیں گے، میرا خیال ہے کہ یہ فیصلے ہمیں لینے چاہیے۔انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں آزاد امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ وہ آزاد امیدواروں سے مل کر حکومت بنانا پسند کریں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ معمول کی سیاست پر وقت برباد نہیں کیا جاسکتا، میں پرانی سیاست کی روایت توڑ کر نوجوانوں پر توجہ مرکوز کروں گا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس مفت بجلی فراہم کرنیکا ٹھوس منصوبہ موجود ہے

Comments are closed.