’ ’یس یا نو“بھارت سے چیمپیئنز ٹرافی کیلئے تحریری جواب طلب

لاہور (آن لائن) چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے حوالے سے ”یس یا نو “ میں تحریری جواب دینے کیلیے بھارت کو واضح پیغام پہنچا دیا گیا۔پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر گذشتہ کئی روز دبئی میں آئی سی سی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں مصروف تھے،گذشتہ ہفتے…

آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرزکی رینکنگ جاری کردی

لندن (آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرزکی رینکنگ جاری کر دی۔ٹیسٹ پلیئرز کی بیٹنگ رینکنگ میں جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ انگلینڈ کے ہیری بروک ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے۔بھارت کے رشبھ پنت پانچ درجے…

مجھے اپنے جسم کا پتہ ہے‘ دوسری اداکاروں کی طرح ملبوسات نہیں پہن سکتی‘ نورا فتحی

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ و رقاصہ نورا فتحی کا کہنا ہے کہ میں دیگر اداکاروں کی طرح ملبوسات زیب تن نہیں کرتی کیونکہ مجھے میرے جسم کا پتہ ہے۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں اپنے اسٹائلسٹس اور پروڈیوسرز سے کہنا پڑتا ہے کہ وہ انہیں…

ابھیشیک اور ایشوریا کا طلاق کی افواہوں کے درمیان ایک ساتھ نیا پراجیکٹ

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کی مشہور جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن کے بارے میں طلاق کی افواہیں زیر گردش ہیں، تاہم اس دوران دونوں ایک ساتھ ایک فلم میں جلوہ گر بھی ہونے جارہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اطلاعات ہیں کہ دونوں اب ایک پراجیکٹ…

نادیہ خان نے کم عمری میں شادی کو زندگی کی بڑی غلطی قرار دیدیا

لاہور (آن لائن) اداکارہ نادیہ خان نے کم عمر میں شادی کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کا لڈو کھا کر بہت عرصے تک پچھتائی ہوں،مجھ پر والدین کی طرف سے شادی کا کوئی دباو نہیں تھا، اس وقت میرا اپنا ہی دماغ خراب ہو گیا تھا، میں نے خود اپنے…

ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے ہمارا کچھ لینا دینا نہیں: اسد قیصر

صوابی (آن لائن)تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے ہمیں کوئی لینا نہیں، ہم اپنی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کے معاملات میں کسی کو مداخلت کی اجازت…

خان کو امریکہ کو دینے کا امکان مسترد،نہیں لگتا ٹرمپ عمران خان کی رہائی کا کہیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نہیں لگتا ٹرمپ عمران خان کی رہائی کا کہیں گے۔انہوں نے ایکس پر لکھا کہ بعض افراد کا کہنا ہے کہ امریکہ سے کال آنے کی دیر ہے اور عمران خان کو کال کرنے والوں کے حوالے کر دیا جائے گا اور…

کے پی حکومت کا آئی جی اسلام آباد سمیت 500 اہلکاروں کیخلاف مقدمے درج کرنیکا فیصلہ

پشاور(آن لائن)خیبر پختونخوا کابینہ نے آئی جی اسلام آباد سمیت 500 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ صوبائی کابینہ نے کے پی ہاؤس اسلام آباد پر حملہ آور ہونے، غیر قانونی طور پر چھاپہ مارنے اور احاطے میں گھسنے کے خلاف مقدمہ…

پارلیمنٹ ہاؤس میں ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد

اسلام آباد (آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر کسی بھی قسم کی ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کر دی ہے اوراس فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے موبائل فون ضبط اور پریس گیلری کارڈ منسوخ اور ان کے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے…

پاکستان بھی بنیادی مفادات کے حوالے سے ترکیہ کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا‘وزیر اعظم

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے جموں و کشمیر پر ترکیہ کی پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان بھی بنیادی مفادات کے حوالے سے ترکیہ کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں…