ابھیشیک اور ایشوریا کا طلاق کی افواہوں کے درمیان ایک ساتھ نیا پراجیکٹ

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کی مشہور جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن کے بارے میں طلاق کی افواہیں زیر گردش ہیں، تاہم اس دوران دونوں ایک ساتھ ایک فلم میں جلوہ گر بھی ہونے جارہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اطلاعات ہیں کہ دونوں اب ایک پراجیکٹ میں اکٹھے نظر آئیں گے۔دونوں میگا اسٹارز مشہور فلم ساز منی رتنم ایک نئی ہندی فلم پر کام کر رہے ہیں جس میں اس جوڑی کو کاسٹ کرنے کی خبریں ہیں۔منی رتنم نے 2007 میں فلم گرو کے بعد انہیں راون میں بھی اکٹھا کاسٹ کیا تھا۔ اب وہ ایک اور فلم کیلئے دلچسپ کہانی تلاش کر چکے ہیں جس میں یہ جوڑی پھر نظر آئے گی۔

Comments are closed.